اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر محفوظ مسیح نے اسلام قبول کر لیا

21 اکتوبر 2012

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی جیتوگالہ کا محفوظ مسیح مسیحیت سے تائب ہو کر مسلمان ہو گیا۔ محفوظ مسیح کا سلامی نام محمد اکبر رکھا گیا ہے اس نے بتایا کہ وہ اسلامی کتابیں پڑھتا رہتا تھا اور اسلام سے متاثر ہو کر اسے قبول کیا ہے جبکہ اس کے بیوی بچے اسے چھوڑ چکے ہیں اس نے اسلام کی خاطر اپنے بچوں اور بیوی کو چھوڑ دیا ہے۔