شہبازشریف نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کئے: خواجہ خرم
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی اَنتھک محنت کی وجہ سے صوبے میں عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔ تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، ذرائع آمدورفت کے بڑے منصوبے صوبے میں پہلے کبھی مکمل نہیں ہوتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔ نوجوانوںکو جو مقام شہبازشریف نے دیا ہے، وہ اس پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ خواجہ خرم نے تاریخ ساز یوتھ فیسٹیول اور عالمی ریکارڈ پروزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔