ایجنسیوں سے پیسے لینے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے: شکیل ورک
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لےگ ق کے ضلعی راہنماءاور حلقہ پی پی 167 کے امےدوار شکےل عطااللہ ورک نے کہا ہے کہ نائب وزےر اعظم پاکستان چوہدری پروےز الہی کے دور مےں پنجاب ترقی کی طرف گامزن تھا اب صرف لاہور کے چند حصوں مےں پورے پنجاب کا بجٹ لگا کر پنجاب کے دےگر علاقوں کو ترقی سے محروم کےا جا رہا ہے اس لئے نئے صوبوں کے نعرے لگ رہے ہےں پروےز الہی نے اپنے دور مےں رےسکےو1122 ،مےٹرک تک تعلےم اور کتابےں مفت،ٹراما سنٹر،سڑکےں اور دےگر ترقےاتی کام پنجاب بھر مےں کروائے تھے ان خےالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ روڈ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا شکےل عطااللہ ورک نے کہا کہ سپرےم کورٹ کا حالےہ اصغر خاں کےس کے فےصلہ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گےا ہے اےجنسےوں سے پےسے لےنے والے سےاست دانوں کو عبرت کا نشانہ بنا دےا جائے اور ان کو نا اہل قرار دےا جائے انہوں نے کہا کہ شرےف برادران سےاست کو گھر کی لونڈی سمجھتے تھے۔