حکمران چند امریکی ڈالروں کیلئے عوام کا خون بہا رہے ہیں: امجد نذیر بٹ

21 اکتوبر 2012

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی آڑ میں عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکہ کی طرف سے پاکستان پر ڈرون حملوں نے پاکستان کو پوری دنیا میں تماشہ بنا دیا ہے ہمارا پاک وطن ایٹمی قوت ہے لیکن ہمارے حکمران کاسہ لیسی کی وجہ سے بزدل ہو کر چند ڈالروں کے عوض پاکستانی عوام کا خون بہا رہے ہیں ہمیں اپنی سلامتی اور خودمختاری کیلئے کسی چیز پر کوئی سودے بازی نہیں کرنی چاہیے بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنا ہو گا حکمران ووٹ ان سے لیکر غلامی اور تابعداری امریکہ کر رہے ہیں جس سے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں میاں اعجاز احمد، ملک شہزاد ڈوگر، ملک شاہد ہیرا، عرفان الاسلام، ٹیٹو ورک، شہزاد اکبر بٹ و دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی امجد نذیر بٹ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ہر چیز پر مقدم رکھا ہے۔