چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کو ایک ہونا پڑے گا: قمر الزماں بابر
لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ قوم کو اتحاد اور یگانگت کی ضرورت جس قدر آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ہمیں چینلجوں کا مقابلو کرنے کیلئے ایک ہونا پڑے گا ایشوز پر قومی موقف اپناکر ان کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے قوموں کی زندگی میں آزمائش کے ادوار ان کی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں اور ان سے گزر کر وہ کندن بن کر ابھرتی ہیں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملے جیسے واقعات میں پوری قوم کا موقف ایک ہونا چاہئے۔