فون پر خواتین کو تنگ کرنے والے گروہ کا فون نہ سننے پر خواتین پر تشدد، عدالت نے نوٹس لے لیا
کمالیہ(نامہ نگار) موبائیل فون پر خواتین کو تنگ کرنے والے گروہ نے فون نہ سننے پر گھر میں داخل ہوکر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، عدالت نے 5 نومبر کو رپورٹ طلب کر لی۔ محلہ لاری اڈہ میں ممتاز بی بی کو مسلسل دھمکی آمیز فون کال موصول ہو رہی تھیں۔خوف کے مارے ابتدائی دنوں میں پولیس کو اطلاع نہیں کی گئی جس سے ملزمان ممتاز بی بی کے گھر میں داخل ہو گئے ۔