جماعة الدعوة کے 241میڈیکل کیمپوں میں ایک لاکھ سیلاب تاثرین کا چیک اَپ

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) جماعة الدعوة کی طرف سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 241 میڈیکل کیمپوں پر ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان میں لاکھوں روپے کی ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ جماعة الدعوة کے ترجمان کے مطابق ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے موبائل میڈیکل کیمپنگ بھی کی جا رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ ریلوے اسٹیشن ڈی جی خان میر پور ماتھیلو، شکار پور، اوباڑو اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تاحال متاثرین کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں۔