انمول ہسپتال کے زیر اہتمام الحمراءہال میں بریسٹ کینسر سے متعلق سیمینار
لاہور (پ ر) انمول ہسپتال لاہور نے صنوفی آنکالوجی پاکستان کے تعاون سے الحمرا ہال میںخواتین کو چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی دینے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں لاہور کے مختلف کالجز کی طالبات، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، نرسز سمیت مختلف مکتبہ زندگی کی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر ابوبکر شاہد نے بتایا کہ چھاتی کا کینسر خواتین میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔ انمول ہسپتال گزشتہ 28 سال سے کینسر کے لاکھوں مریضوں کا کامیاب علاج کر چکا ہے۔ انمول میں کینسر کے مکمل ٹیسٹ، کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی، پیٹ سکین سمیت تمام جدید سہولیات موجود ہیں، انمول ہسپتال کا موبائل میموگرافی ٹرک پنجاب بھر کی خواتین کی ان کے علاقوں میں جا کر میموگرافی کرتا ہے۔ پاکستان میں کینسر کے74300 ہزار خواتین مریض رجسٹرڈ ہوئیں ہیں جن میں سب بڑی تعداد چھاتی کے کینسر کے مریضوں کی تھی۔ڈاکٹر عامرہ شامی کنسلٹنٹ آنکالوجسٹ انمول نے چھاتی کے کینسر میں کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی کے رول پر لیکچر دیا۔