عید الاضحیٰ کے موقع پر اشیائے خوردونوش،سبزیوں کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ

21 اکتوبر 2012

اسلام آباد(آئی این پی) عید قربان نزدیک آتے ہی اشیائے خوردو نوش خاص طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں40 سے 80 فیصد اضافہ ہوگیا‘مرغی کی قیمتوں میں کمی ہونے سے غریبوں نے دال سبزی چھوڑ کر مرغی کھانا شروع کر دی تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی دکانداروں نے عوام کولوٹنے کیلے چھریاں تیز کر لی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں ٹماٹر اور سبز مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ بازار میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت50 روپے کلو سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ پیاز 10 روپے کے اضافے کے بعد 40 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہو گیا ہے۔ ہری مرچ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے اور قیمت 50 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح آلو 35 روپے سے بڑھ کر 40 ‘ کدو 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ،کریلا 30 روپے سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو ہو گیاجبکہ انڈوں کی قیمت 110 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف برائلر گوشت کی قیمت جو 15 روز قبل 150 روپے فی کلو تھی اب کم ہو کر90 روپے ہو گئی ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...