محکمہ ایجوکیشن بٹگرام میں اساتذہ کی تعیناتی کا عمل تعطل کا شکار

21 اکتوبر 2012

بٹگرام (اے پی پی) محکمہ ایجوکیشن بٹگرام میں مختلف پوسٹوں پر اساتذہ کی بھرتی کیلئے انٹرویو ہوئے چار ماہ گذرنے کے باوجود وہاں تعیناتی کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ اساتذہ نہ ہونے کے باعث سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلباءو طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شاد محمد خان نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو صوبائی حکومت تعلیم عام کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے جبکہ عملی طور پر دوسری طرف وہ اپنے دعوﺅں کے خلاف چل رہی ہے۔