سانگلہ ہل: فرسٹ ائیر کا طالبعلم گن پوائنٹ پر اغوائ

21 اکتوبر 2012

سانگلہ ہل (نامہ نگار) شاہکوٹ روڈ پر نامعلوم افراد کالج کے گیٹ سے فرسٹ ائیر کے طالبعلم خُرم شہزاد کو گن پوائنٹ پر اغواءکر کے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خُرم گھر سے کالج گیا نامعلوم ملزمان نے اس کے موبائل فون پر کال کر کے بہانے سے باہر بُلایا جب وہ گیٹ پر پہنچا تو باہر کھڑے ملزمان نے اسے گن پوائنٹ پر کار میں بٹھا لیا اور اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے مغوی کے چچا میاں ضیاءالمصطفٰے کی درخواست پر اغواءکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔