کسان بورڈ تاندلیانوالہ کے عہدیداران کا اجلاس، عید کے بعد احتجاج پر غور
ماموںکانجن ( نا مہ نگار )کسان بورڈ تاندلیانوالہ کے عہدیدران کا ایک اجلاس زیر صدارت مہر احمد یار فتیانہ صدرکسان بورڈ پی پی 58 نواحی گاﺅں554گ ب میں ہوا جسمیں کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ کے حکم پر ٹیوب ویل کے بلوں میں جو سب سڈی انکو دی گئی تھی فیسکووہ رقم بغیر سب سڈی کے وصول کر رہاہے انہوں نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جب تک حکومت یہ فیصلہ تسلیم نہیں کرتی اس وقت تک وہ بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے اور عید کے بعد بھر پور احتجاج کیا جائے گا