مخیر حضرات کا جنرل ہسپتال میں نیا ٹیوب ویل لگانے کا اعلان

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) انجمن بہبود مریضاں کے عہدیداروں نے لاہور جنرل ہسپتال میں نیا ٹویل ویل لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ منصوبے پر50لاکھ روپے لاگت آئے گی مطلوبہ رقم مخیر حضرات مہیا کرینگے۔ یہ بات گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی گئی جس میں انجمن بہبود مریضان ایل جی ایچ کے عہدیداروں اور ہسپتال انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں ہو سکتی ہسپتال میں ایک اور ٹیوب ویل کی تنصیب ہسپتال کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے ناگزیر ہو گئی تھی اور اے بی ایم نے اہم مہ داری اپنے ذمہ لے کر عظیم خدمت انجام دی ہے۔ مخیر حضرات کے عطیات کی ایک ایک پائی کا مکمل حساب رکھا جائے گا اور رقم کو نہایت شفاف طریقے سے خرچ کیا جائے گا۔