علی رضا خان کھرل کی برسی آج کمالیہ میں منائی جائے گی

21 اکتوبر 2012

کمالیہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال علی رضا خان کھرل کی 17 ویں پرسی آج سے منائی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خانیوال علی رضا خان کھرل شہید کی 17 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ میں ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی اور مولانا گلفام ہاشمی مفصل خطاب فرمائیں گے۔