ملکی استحکام کیلئے، تحریک انصاف کو اقتدار میں لانا ہو گا:شہزاد یونس شیخ

21 اکتوبر 2012

اسلام آباد ( آن لائن)عوام آئندہ انتخابات میں لوٹ مار کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔زرداری ،نواز اتحادکا ٹوپی ڈرامہ اب کامیاب نہیں ہوگا۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو مظبوط اور مستحکم بنانے کیلئے نوجوان چیئر مین عمران خان کاساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ ”یوتھ کنونشن “سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہزاد یونس شیخ ،پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کی رہنما نادیہ ریاض،یوتھ ونگ کے رہنما میاں علی حمزہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ مہنگائی ،بے روزگاری اور ملکی استحکام کیلئے قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کو اقتدار میں لانا ہوگا۔موجودہ حکمرانوں نے کرپشن ،لوٹ مار کو اپنا شعار بنا لیا۔