عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھونا ہے: ڈاکٹر زمرد یاسمین

21 اکتوبر 2012

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام، اداروں کی مضبوطی اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی شمولیت مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کی بھرپور حمایت سے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے گذشتہ چار برسوں کے دوران پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی کارکردگی قابل رشک ہے اور اس کی حریف جماعتیں اس کارکردگی پر سخت پریشان ہے ۔ مسلم لیگ ن جب برسراقتدار آتی ہے تو عوام کی فلاح کے منصوبے شروع ہو جاتے ہیں۔