پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع لاہور میں کام کا آغاز کر دیا: ترجمان محکمہ خوراک

21 اکتوبر 2012

لاہور(نیوزرپورٹر)ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2جولائی سے ضلع لاہور میں کام کا آغاز کر دیاہے۔ فوڈ اتھارٹی کا قیام صاف اور ملاوٹ سے پاک اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ فیکٹریوں ، ہوٹلوں، ریسٹورنٹ وغیرہ میں اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ، ناقص خوراک یا صفائی کی ابتر صورتحال کے بارے میں شکایات کے ازالے کے لئے ڈائریکٹر جنرل فود اتھارٹی ہر ہفتہ صبح 8:30بجے سے لیکر 10:30بجے تک مندرجہ ذیل نمبر پر شکایات سنیں گے۔ فون نمبر:042-35711490, 042-35778312، تجاویزو شکایات مندرجہ ذیل نمبر یا ویب سائٹ www.punjabodauthority.gov.pk پردرج کروائی جاسکتی ہےں۔