اتحادی حکمرانوں کی کرپشن ٹرین کا ڈیزل جلد ختم ہو جائیگا: صائمہ شہزادی

21 اکتوبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما صائمہ شہزادی نے کہا ہے کہ عنقریب اتحادی حکومت کی کرپشن ٹریڈ کا ڈیزل ختم ہو جائیگا ۔ تبدیلی کی ہوا چلنے سے حکمرانوں کے ستارے گردش میں آ گئے ہیں، 2013ءقومی لٹیروں اور قومی مجرموں سے نجات کا سال ہے۔ عوام کو کس لیڈر اور کس کے ویژن پر اعتماد ہے، آنے والے عام انتخابات کے نتائج بتا دینگے۔ کنگز پارٹیوں کا انجام فوجی آمر پرویز مشرف کی بی ٹیم سے مختلف نہیں ہو گا۔ میاں نواز شریف کی وصولی اور تعمیری سیاست جبکہ میاں شہباز شریف کی خدمات کے نتیجہ میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کا جہاز عنقریب ڈوب جائے گا۔ شیرازہ ایوان صدر میں بیٹھے ایک فرد واحد نے بکھیر دیا۔ جیالے مایوس نہ ہوں، ان کیلئے مسلم لیگ (ن) کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...