شاہدرہ میں سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، نوٹس لینے کا مطالبہ

21 اکتوبر 2012

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اس کے ملحقہ علاقوں میں سوئی گی کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شاہدرہ کے سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ ایریا میں سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے اور نئے کنکشنوں کی فراہمی یمں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔