ڈاکٹراسرارنے جانوروں کے سیلز پوائنٹس کادورہ کیا ‘بیوپاریوںکا فراہم کردہ سہولیات پراظہار اطمینان

21 اکتوبر 2012

لاہور(پ ر) سیکرٹری لائیوسٹاک محمد عرفان الہی کی ہدایت پر ڈائریکٹر کمیونیکیشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹراسرار حسین نے محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مویشیوں اور بیوپاریوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے سگیاں روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو (ون)میں قائم جانوروں کے سیلز پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا اس دوران بیوپاریوں سے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا - جبکہ ڈاکٹر اسرار حسین نے ویٹرنری ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے-