پیپلزپارٹی کوٹ عبدالمالک کے رہنماﺅں کی منظور وٹو کو مبارکباد
فیروز والا (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کوٹ عبدالمالک سٹی کے رہنماﺅں ایوب خان، رانا مقبول احمد جاوید، ایم اے ساجد، ملک مقبول آصف اور محمد اسلم فہیم نے مشترکہ بیان میں منظور احمد وٹو کو پی پی پی پنجاب کا صدر نامزد ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منظور وٹو پارٹی تنظیم سازی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے منظور وٹو کی تقرری پر صدر آصف زرداری سے اظہار تشکر کیا۔