وزیر خانم ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

21 اکتوبر 2012

لاہور (نامہ نگار) وزیر خانم ویلفیئر فاﺅنڈیشن (ر) نے باغبانپورہ کے علاقے مادھول لال حسین یو سی نمبر34 میں فری میڈیکل کیمپ کا انتظام کیا۔ جس میں ماہر امراض دل ڈاکٹر محمد عمران ( ایم بی بی ایس) اور ماہر امراض ہڈی ڈاکٹر فاروق بیگ نے اہل علاقہ کی کثیر تعداد کو چیک کیا اور ادویات بھی فری مہیا کی گئیں۔ کیمپ میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالغفار چودھری ، میاں انجم قدیر، میاں اخلاق احمد، میاں اشفاق کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔