خواتین زندگی کے ہرشعبے میں صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں: ذکیہ شاہنواز

21 اکتوبر 2012
خواتین زندگی کے ہرشعبے میں صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں: ذکیہ شاہنواز

 لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیراعلیٰ کی مشیر برائے بہبود آبادی و خصوصی تعلیم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ خواتین زندگی کے ہرشعبے میں صلاحیتوںکا لوہا منوا سکتی ہیں، ضرورت صرف انہیںحکومتی سطح پرمناسب مواقع فراہم کرنے کی ہے، پنجاب حکومت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں 30ہزار سے زائد خواتین نے ڈریس شو اور دستکاری کے مقابلہ جات میں شرکت کرنے کا موقع ملا جس سے ان کے اعتماد میںبہت اضافہ ہوا جو خوش آئند ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ءکے زیر اہتمام ڈریس شو اور دستکاری کی نمائش کے موقع پرکیا۔ذکیہ شاہنواز نے تقریب تقسیم اسناد میں جیتنے والی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو خواتین سے متعلق مصنوعات کی تشہیر کی مکمل آگاہی بھی ہے۔ انہوں نے تمام سٹالز کا دورہ بھی کیا اور تمام دستکاریوں کو ڈیزائن اور رنگوں کے امتراج کو بہت سراہا۔