سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ شفاف الیکشن کی جانب بڑا قدم ہے: رانا انوار الحق و دیگر
فیروز والا (نامہ نگار) تحریک انصاف این اے132 کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم رانا انوار الحق ، حاجی محمد اشرف ڈار، رانا محمد بلال، ملک شہزاد احمد، حاجی فیاض حسین بھٹی اور دیگر ارکان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ سے جمہوریت کی فتح اور شفاف الیکشن کی جانب بڑا قدم ہے۔ رانا انوار الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آزاد عدلیہ کے ججوں کے کردار کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔