حکومت نا کام ہو چکی ، عمران خان ہی ملک بچا سکتے ہیں: آئی ایس ایف

21 اکتوبر 2012
 حکومت نا کام ہو چکی ، عمران خان ہی ملک بچا سکتے ہیں: آئی ایس ایف

لاہور (پ ر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر فرخ حبیب اور سیکرٹری اطلاعات وقاص افتخار بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف عمران خان ہی بچا سکتے ہیں۔ ہم ذاتی مفادات نہیں بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے کریں گے۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔