مانسہرہ: صوفی بزرگ حضرت دیوان راجہ کا مقبرہ محکمہ اوقاف کی غفلت کے باعث خستہ حالی کا شکار

21 اکتوبر 2012

مانسہرہ (اے پی پی) ترک فرمانروا کی آخری آرام گاہ مشہور صوفی بزرگ حضرت دیوان راجہ بابا کا مقبرہ محکمہ اوقاف کی عدم دلچسپی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ۔واضح رہے بفہ کا موضع گلی باغ جو ترک دور کا دارالخلافہ سمجھا جاتا تھا، میں مشہور صوفی بزرگ حضرت دیوان راجہ بابا کا مقبرہ موجود ہے۔ مقبرہ 700 سال کا عرصہ گذرنے کے بعد شکست و ریخت کا منظر پیش کر رہا ہے ۔اہلیان علاقہ نے محکمہ اوقاف سے تاریخی عمارت کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔