پاکستان نیوی کے ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر ایبٹ آباد میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ (آج) ہو گا

21 اکتوبر 2012

ایبٹ آباد (اے پی پی) پاکستان نیوی کے ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر ایبٹ آباد میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ (آج) اتوار کو ہو گا، نیوی کی ٹیم نے کاغان اور دیگر ملحقہ علاقوں کے جوانوں کو نیوی میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان نیوی نے نیوی میں بھرتی کیلئے کیڈٹ کی تعلیمی قابلیت ایف ایس سی فزکس، کیمسٹری، ریاضی، شماریات اور کمپیوٹر سائنس میں 60 فیصد نمبروں کے ساتھ مقرر کی ہے۔ میرین کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس و آرٹس میں 60 فیصد نمبر ضروری ہیں۔