عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے: پیر اشرف رسول
فیروز والا (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول شاہ نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح میں شامل ہیں۔ ملک لوٹنے والوں کو عوامی نمائندگی کا کوئی حق نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور قانون کی پاس داری ہی مسلم لیگ کا منشور ہے۔ عدلیہ کے علاوہ کوئی ادارہ انتخابات شفاف بنانے کی سکت نہیں رکھتا۔ ن لیگ انتخابی عمل کو عدلیہ کے زیر نگرانی کی تجویز کی حمایت کرتی ہے۔ پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سرپرستی میں ہوئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔