سپریم کورٹ کا فیصلہ انتخابات شفاف بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریگا: عبدالعلیم خان

21 اکتوبر 2012

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند امر ہے۔ تحریک انصاف اس امر کی بھرپور تائید کرتی ہے کہ خفیہ اداروں کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ اگر سیاستدانوں نے پیسے لئے ہیں تو انہیں جواب دہ ہونا چاہئے۔ عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانا انتہائی ضروری ہے اور سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اس سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کریگا۔ ایوان صدر کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز نہیں ہونا چاہئے اور الیکشن پر اثرانداز ہونے کےلئے کسی بھی سرگرمی سے گریز کرنا چاہئے۔