ملک میں زر اور زور کا راج ہے، عنقریب احتساب کی ہوا چلے گی: شیخ قیصر محمود

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ ملک میں زر اور زور کا راج ہے، عنقریب احتساب کی ہوا چلے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ چور حکمرانوں کی دیکھا دیکھی ان کے حواری بھی چور اور کام چور بن گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام اداروں میں ایک طرف کرپشن کا دور دورہ ہے تو دوسری طرف وہ شکست و ریخت سے دوچار ہیں، ریلوے اور پی آئی اے کی حالت زار دیکھ کر رونا آتا ہے