اسلام دشمن مغربی ماہرین تعلیم کی خدمات لینا نظریہ پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے: اسلامی تحریک طلبہ

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے کہا ہے کہ نظام تعلیم کا قبلہ درست کیا جائے اغیار کی ڈکٹیشن پر نصاب تعلیم درجہ بدرجہ سیکولر کیا جا رہا ہے برطانوی مائیکل باربر اور امریکن ڈینیئز جیسے اسلام دشمن، نام نہاد ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرنا نظریہ پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے ۔ قومی زبان اردو کو دیوار کیساتھ لگا کر قومی تشخص ختم کیا جارہا ہے ۔ اسلامی تحریک طلبہ کے رہنما غلام عباس صدیقی شاہد نذیر صدر اسلامی تحریک طلبہ نے طلبہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش میڈیم نصاب تعلیم لاگو کرنا قومی زبان اردو کو دفن کرنے کے مترادف ہے حکومت ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بے شمار ماہرین تعلیم موجود ہیں ان کو نظر انداز کر کے اسلام دشمن ماہرین تعلیم کی خدمات لینا قابل مزمت ہے ۔