پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے سوا کسی طریقہ سے شکست نہیں دی جا سکتی: فائزہ ملک

21 اکتوبر 2012
پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے سوا کسی طریقہ سے شکست نہیں دی جا سکتی: فائزہ ملک

لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد سیاست چھوڑ دیں۔ پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے سوا کسی طریقے سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ہی صوبے کو عوامی مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ پنجاب کے عوام کی طاقت سے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیں گے۔ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے فائزہ ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی، ناکامی، مہنگائی اور کرپشن جیسے منفی اقدامات کی وجہ سے لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں جرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ پولیس بے بس و ناکام اور عوام ڈاکو¶ں کے ہاتھوں یرغمال اور قتل ہو رہے ہیں۔