آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ، کاروبار ٹھپ

21 اکتوبر 2012

 مظفر آباد(آن لائن) حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے عوام کو عید پیکج ایک گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد میں محکمہ برقیات کی طرف سے بجلی کی ہر گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عید کو چند روز باقی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے مختلف مقامات پر عوام نے محکمہ برقیات کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے بصورت دیگر عوام وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سابق احتجاجی دھرنا دینگے ۔