موبائل اورکارڈلیس فونز کا بے جا استعمال دماغی رسولی کا باعث بنتا ہے، سائنسدان

21 اکتوبر 2012

روم (اے پی پی) اٹلی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ موبائل اورکارڈلیس فونز کا بے جا اسعتمال دماغی رسولی جیسے ٹیومرز کا باعث بنتا ہے۔اٹلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کی واضح مثال 60 سالہ کاروباری شخص مارکولیتی ہیں جو گزشتہ 12 سال سے روزانہ 6 گھنٹے تک فون کا استعمال کرتے رہے آج ون اس مرض میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب برطانوی سائنسدانوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ مارکولیتی کے بیمار ہونے کی وجہ سے ان کا فون کا استعمال ہے ۔