فیروز والا: بیوپاریوں نے بکر منڈی، سیل پوائنٹس کی بجائے بازاروں کا رخ کر لیا
فیروز والا (نامہ نگار) انتظامیہ تحصیل فیروز والا اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی جانب سے قائم کی گئی عارضی بکر منڈیوں اور سیل پوائنٹس میں گاہکوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے باعث بیوپاریوں نے مین سڑکوں، بازاروں اور چوکوں کی طرفرخ کر لیا ڈی سی او شیخوپورہ کی جانب سے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ اربن ایریا مریدکے، کوٹ عبدالمالک، شیخوپورہ شہر میں مویشیوں کو داخلے سے روکا جائے مگر بیوپاری اپنے جانور گلی محلوں میں لا کر فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک بند رہنا معمول بن گئی ہے اور شہری سخت پریشان ہیں۔