عمران خان عوامی انقلاب کا نشان بن کر ابھرے ہیں: ملک ایاز سرفراز

21 اکتوبر 2012

شرقپور شریف (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پولیٹیکل سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ملک ایاز سرفراز نے کہا کہ عمران خان عوامی انقلاب کا نشان بن کر ابھرے ہیں پاکستانیوں کو گلے سڑے نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان کی سوچ اور قیادت پر اعتماد ہے۔ امن و آشتی کے داعی عمران خان نے قومی سیاست کا جمود توڑا ہے وہ عوامی انقلاب کا نشان بن کر ابھرے ہیں پاکستانیوں کو اپنے حقوق کی بازیابی اور گلے سڑے نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان کی سوچ اور قیادت پر اعتماد ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن٭ نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے ساڑھے چار سال تک مل کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مہنگائی، کرپشن بے روزگاری بدامنی لاقانونیت لوٹ مار دہشت گردی، چوریاں اور ڈاکوں سمیت دیگر مسائل قوم کو تحفے میں دیئے، دونوں جماعتوں نے قوم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے موجودہ نام نہاد جمہوری دور کا سیاہ ترین دور ہے۔