یونین کونسل حلقہ نمبر48 مغلپورہ میں بند سٹریٹ لائٹ چالو کی جائیں

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما¶ں اور چیف کوآرڈینیٹر اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، محمد خالد، شیخ محمد عمران، شیخ عادل، طارق ڈار، تابندہ کاکڑ، ثمیرہ عتیق اور باجی نجمہ محبوب بٹ نے ٹی ایم او عزیز بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل حلقہ 48 مجاہد آباد، سک نہر، گنج مغلپورہ ، کچی آبادی، فیاض پارک، امرتسری محلہ اور عمر کالونی ریلوے کوارٹر میں زیادہ تر سٹریٹ لائٹ بند ہیں جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائم بہت زیادہ ہو رہے ہیں۔ لہٰذا فی الفور سٹریٹ لائٹ چالو کی جائے۔