شہبازشریف نے اپنے داماد کو قانون کے حوالے کر دیا، گیلانی، زرداری بھی اقتداءکریں: ملک ندیم منا

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور پی پی 139 کے نائب صدر ملک ندیم منا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بیکری ملازم تشدد کیس میں اپنے داماد کو پولیس کے سپرد کرکے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قانون کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے، صدر زرداری اور سابق وزیراعظم گیلانی کو بھی اپنے کرپٹ ساتھیوں کو قانون کے حوالے کرنا چاہئے، زرداری قوم کے اربوں روپے لوٹنے کے باوجود استثنیٰ کے طلب گار ہیں، سابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے سنگین جرائم میں ملوث ہیں ،اس کے باوجود گیلانی اور زرداری ان کا دفاع کررہے ہیں۔