سید شاکر علی رضوی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: الیاس خان

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محمد الیاس خان نے سید شاکر علی رضوی ایڈووکیٹ کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور میں امن و امان کی صورتحال میں اہم کردار ادا کر رہے تھے، اتحاد بین المسلمین کے عظیم رہنما اور علمی شخصیت کے مالک تھے، ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔