گوجرانوالہ: بخشی خانے میں قیدی نے مخالف کی شہ رگ کاٹ ڈالی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سےشن کورٹ کے بخشی خانہ مےں اقدام قتل کے مقدمہ میں بند اےک حوالاتی نے اپنے مخالف کی شہ رگ بلےڈ سے کاٹ ڈالی، جسے تشوےشناک حالت مےں ہنگامی طور پر ہسپتال داخل کرا دےا گےا۔ تھانہ دھلے کے علاقہ غوثیہ آباد کے رہائشی گوگا اور یاسین گروپوں میں دیرےنہ عداوت کی بنا پر مقدمہ بازی چلی آرہی تھی اور دونوں یاسین اور شاہد سینٹرل جیل میں بند تھے۔ گذشتہ صبح پولےس علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر نے کیلئے بخشی خانہ لائی اور عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ سینٹرل جیل منتقل کرنے کیلئے بخشی خانہ میں بند کر دےا۔ اس دوران شاہد اور یاسین کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر شاہد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے یاسین پر تشدد کرنے کے بعد بلیڈ سے اس کی شہ رگ کاٹ ڈالی۔