فیروزوالا: مخبری کے شبہ پر اشتہاری کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) مخبری کرنے کے شبہ پر اشتہاری مجرم اقبال عرف بالی نے اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے بھرے بازار میں فائرنگ سے زمان عرف جانی ہلاک جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا۔ امان اللہ نے اپنے بھائی زمان اور بہنوئی کے ہمراہ نورے والا (اٹاری) میں ایک دکان پر کھڑے تھے کہ اشتہاری ملزم اقبال عرف بالی اسکے بھائی ریاض اور نوید وغیرہ نے کلاشنکوفوں سے فائرنگ کر دی جس سے زمان موقع پر ہلاک جبکہ دکاندار یوسف زخمی ہو گیا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔