ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

21 اکتوبر 2012


لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی درالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی فیز ون 155 سی کے رہائشی عباس جاوید کے گھر سے 23 لاکھ، اکبری منڈی مےں زاہد کی دکان سے 12 لاکھ اور نولکھا بوہڑوالا چوک مےں عبداللہ کے گھر سے سات لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گےا، ڈاکو¶ں نے نواں کوٹ میں عاصم سے 11 لاکھ، گڑھی شاہو میں ممتاز کے گھر سے 9 لاکھ کے زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، سندر میں خورشید کے گھر سے 8، لوہاری میں خالد کے گھر سے 8، نصیر آباد میں شوکت کے گھر سے 6، لوئر مال میں سرفراز کے گھر سے 5، گوالمنڈی میں جہانزیب کے گھر سے 4، گجرپورہ میں عدیل بٹ کے گھر سے 3، فیصل ٹاﺅن میں تیمور کے گھر سے 3، بادامی باغ شاہ دین کالونی میں عمر دراز کے گھر سے دو، اچھرہ میں نعیم کے گھر سے اڑھائی لاکھ، شاہدرہ میں ےٰسین کے گھر سے 80 ہزار، شادباغ حاجی پارک مےں موبائل ٹاور سے چار لاکھ کی 16 بیٹرےاں، ڈیفنس بی وطین چوک مےں مصفطی شاہ سے ڈیڑھ لاکھ، لیا قت آباد میں شاہد اور اس کی فیملی سے دو لاکھ، گلشن راوی میں سدھیر خان اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ، لٹن روڈ میں جعفر اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ، وحدت کالونی میں محبوب الٰہی اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ، ٹاﺅن شپ میں دلاور اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ، جنوبی چھاﺅنی میں شیراز اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ، قلعہ گجر سنگھ میں ثناءاللہ اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ، اسلام پورہ میں تاج کمپنی کے قریب نہال احمد سے چالیس ہزار، جنوبی چھا¶نی فیز 8 ڈیفنس مےں انجم مشتاق سے سے 12 ہزار روپے مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مسلم ٹاﺅن میں بلال، سمن آباد میں شکیل، مغلپورہ میں صفدر، گارڈن ٹاﺅن میں عنصر کی موٹر سائیکلیں جبکہ ڈیفنس میں راﺅ شعیب، راوی روڈ میں رشید، مصری شاہ میں امتیاز کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔