او جی ڈی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 25فیصد اضافہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کی انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے ،جو جون 2005 اور جولائی 2012 کے درمیان ریٹائرہوئے ہیں ۔ جس کی منظوری کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں دی ۔ بورڈ کے فیصلے کے مطابق وہ ملازمین جو جون 2001 اور جولائی 2005 کے عرصے کے دوران ریٹائر ہوے انکی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اور او جی ڈی سی ایل کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی کم سے کم حد 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔