اصغر خان کیس کا فیصلہ تاریخ ساز، روح کے مطابق عمل کیا جائے: ایم کیو ایم

21 اکتوبر 2012


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ فوج اور سرکاری ایجنسیوں کے جن حکام نے رقم تقسیم کی ان کے خلاف جن سیاسی رہنما¶ں اور صحافیوں نے پیسے لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سرکاری ایجنسیاں کس طرح انتخابات پر اثرانداز ہوتی ہیں، سرکاری ایجنسیوں نے الطاف حسین کو بھی رقوم کی پیشکش کیں لیکن انہوں نے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ ایجنسیوں سے پیسے لینے والے سیاسی رہنما خود کو قانون کے سامنے پیش کریں۔