نئے بلدیاتی نظام کے خلاف نواب شاہ میں سیاسی جماعتوں کی ریلی
کراچی (اے پی اے) نئے بلدیاتی نظام کے خلاف نواب شاہ میں سیاسی جماعتوں نے ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی میں سینکڑوں افراد شامل تھے۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آرڈیننس نامنظور اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں تیار ہونے والا کالا قانون کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔