بنگلہ دیش: بغاوت کے الزام میں مزید 723 فوجیوں کو سزا، جیل بھیج دیا گیا

21 اکتوبر 2012


ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں 2009ءکی فوجی بغاوت میں حصہ لینے کے الزام میں مزید 723 فوجیوں کو جیل بھیج دیا گیا ۔ یہ سزا پانیوالے اہلکاروں اور افسروں کی تعداد 6 ہزار ہو گئی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 735 سرحدی محافظوں پر الزامات لگے، 2 ٹرائل کے دوران چل بسے اور 10 کو بری کر دیا گیا اور 64 فوجیوں کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔