میں بھی شواہد پیش کرنا چاہتا ہوں فیصل رضا عابدی کی سڈل کمشن کو درخواست
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ارسلان افتخار معاملے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دئیے گئے یک رکنی شعیب سڈل کمشن سے باضابطہ درخواست کی ہے، ان کے پاس ارسلان افتخار کیس کے حوالے سے کافی مقدار میں ٹھوس شواہد اور ریکارڈ موجود ہے جو وہ جمع کرانا چاہتے ہیں۔ فیصل رضا عابدی کی جانب سے کمشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مواد کمشن کے لئے مددگار ثابت ہو گا اسے بھی کمشن کے رےکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔