پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 48ویں برسی کل منائی جائے گی

21 اکتوبر 2012


 اسلام آباد،جہانیاں(آن لائن) پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 48 ویں برسی کل 22 اکتوبر بروز سوموار منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں تقریبات کا اہتمام کریں گی جس میں خواجہ ناظم الدین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور قائد ملت لیاقت علی خان کے بعد دوسرے وزیر اعظم تھے۔