گورنر پنجاب نے پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خان کھوسہ نے دو روز قبل سمن آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں عرفان نامی نوجوان کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے، عرفان کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ محافظ اہلکاروں نے عرفان کو مخالفین کے ایما پر جعلی مقابلے میں مارنے کے بعد مقابلے کا رنگ دے دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان قتل کے ایک مقدمے میں ملوث تھا جو دو روز قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔