17 نومبر کو گجرات کے حلقہ این اے 107 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور (ق) کے امیدواروں میں سخت مقابلہ ہوگا

21 اکتوبر 2012


لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) کے حکمران اتحاد کا 17 نومبر کو گجرات میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن این اے 107 میں شدید مقابلہ ہوگا۔ این اے 107 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک حنیف اعوان کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کیا جاچکا ہے جبکہ انکے مدمقابل حکمران اتحاد کے امیدوار (ق) لیگ کے رحمن نصیر کو سائیکل کا نشان الاٹ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ووٹر سائیکل کے نشان والے اپنے اتحادی امیدوار کو کتنے ووٹ ڈالیں گے اس کا فیصلہ 17 نومبر کو ہوجائیگا۔ اس حلقے میں 16 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔